اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور بنانا چاہتی، بلیک میل کیا جارہا ہے: فضل الرحمن
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ضرور ہے لیکن اسلامی ریاست کا روپ نہیں دھارا۔ انقلاب وطن کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہیں۔ صرف چیئرمین پی ٹی آئی مجرم نہیں ان کو مسلط کرنے والے جنرلز بھی قومی مجرم ہیں۔ پاکستان کی دنیا میں اسلامی شناخت ہونی چاہئے۔ پاکستان کا معاشی بحران کا شکار ہونا کوئی حادثہ نہیں ہے، اتنی معاشی تباہی منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے۔ ہمیں پرانی لکیریں مٹا کر نئے زاویے کے ساتھ مستقبل کو استوار کرنا ہوگا۔ انقلاب وطن کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہیں۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم پر عالمی دبا¶ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ملک کو طاقتور و توانا بنانا چاہتی ہے‘ انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ کہ افغانستان سے امریکہ نکل چکا ہے، کون سی قوتیں ہیں جو افغانستان اور پاکستان کو لڑوانے جا رہی ہیں، پاکستان اور افغانستان کا مفاد بہتر تعلقات میں ہے۔