• news

حکمرانوں نے کبھی عوامی امنگوں کے مطابق اقدامات نہیں کئے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے وطن عزیز کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں جو بھی حکمران آیا اس نے کبھی عوامی امنگوں ، امیدوں اور وعدوں کے مطابق اقدامات نہیں کئے۔ اقتدار کے حصول کے بعد سب کچھ پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کیلئے بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھایا۔ جس کے نتیجہ میں ملک بجائے ترقی کرنے کے تنزلی کی طرف چلتا رہا اور آج آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے سسک رہے ہیں۔ اپنی کوئی مرضی ہماری چلتی نہیں جو طاقت ہم سے جو بات منوانا چاہتی ہے چاہے وہ قومی مفادات کے مطابق نہ ہو ہم ماننے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ایسا کب تک ہوتا رہے گا۔ ہم اپنی دینی اقدار کو بھول چکے ہیں۔ دنیا میں عزت و وقار سے جینے کیلئے ہمیں اپنے رویے بدلنے ہوں گے صرف قوم اور ملک کا سوچنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن