• news

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات، اس موقع پر صدر خالد مسعود سندھو اور پاکستانی عوام کی طرف سے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر مشترکہ علامیہ میں کہا گیا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے مسلمان حکمران قراردادوں کی بجائے کردار پیش کریں۔ مسلم میڈیکل مشن کے صدر ڈاکٹر ناصر ہمدانی کی قیادت میں وفد نے خالد مشعل سے ملاقات کے دوران طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کیں۔ فلسطینی رہنما خالد مشعل نے کہا کہ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کے توسط سے پاکستان کے مرد و خواتین جو اس مجرمانہ صہیونی جنگ کے خلاف طوفان الاقصی میں اہل غزہ کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم اور بالخصوص عورتوں اور بچوں پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن