کوڑا جلانے ،سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ایف آئی آر درج،12 لاکھ کے جرمانے
لاہور(خبرنگار)سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں متحرک ہے۔ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی انفورنسمنٹ ونگ نے اپنی گزشتہ 15 روز میں کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں میں کوڑا جلانے اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف 300 سے زائد ایف آئی آر کا اندراج کیا جا چکا ہے جبکہ کوڑے کو آگ لگانے کے جرم میں 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 630 چالان کئے گئے۔