سموگ تدارک کیلئے شہر میں 1 ہزار 108 پوائنٹس پر پانی کا سپرے کیا گیا
لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر میں سموگ تدارک کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں تمام شعبہ جات کے افسران متحرک ہیں۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کا کہنا تھا کہ سموگ میں کمی کیلئے مسٹ کوئین اور مسٹ کینن سے شہر بھی میں پانی کے سپرے کئے جارہے ہیں۔ اب تک شہر میں 1 ہزار 108 پوائنٹس پر پانی کا سپرے کیا جاچکا ہے۔ مجموعی طور پر 973 شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاو¿ کیا گیا ہے۔