اسرائیل کے مظالم مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ عالمی ادارے خاموش ہیں:قمر الزماں بابر
لاہور (کلچرل رپورٹر) اسرائیلی فوج کی غزہ میں ہسپتالوں پر بمباری ناقابلِ برداشت ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کردار مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔ بیت المقدس کی آزادی مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزاماں بابر نے اجلاس سے خطاب میں کہی۔اسرائیلی فوج نے غزہ کو تباہ کرنے کے بعد ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کرکے مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے کہ ان کی غیرت جاگ جائے لیکن ہمارے حکمرانوں کی غیرت مردہ ہو چکی ہے۔