آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل ‘بھارت ‘آسٹریلیا کل مد مقابل ‘فضائی کرائے بڑھ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل کوالیفائی کرنے کے بعد بنگلورو سے احمد آباد کے فضائی کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔آج یکطرفہ ہوائی سفر کا کرایہ 33 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے جبکہ اسی مہینے میں میگا ایونٹس کے ناک آو¿ٹ مرحلے سے قبل نارمل فلائٹس کا کرایہ محض 5 ہزار 700 روپے تھا۔ ورلڈکپ فائنل کو یادگار بنانے کیلئے بھارتی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم کل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد بھی کرےگی۔ فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ سٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیانمیچ دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا ۔