• news

سٹاک مارکیٹ:مندے کے باوجود 23 ارب روپے مالیت کا کاروبار

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی57700پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ تنزلی کاشکار ہو گئی۔ 100انڈیکس333پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس57300پوائنٹس سے کم ہو کر57000پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور45.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 23ارب روپے مالیت کے90کروڑ15کروڑ96لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو28ارب روپے مالیت کے 1ارب 5 کروڑ67لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن