• news

پاک کشمیر یوکے بزنس چیمبر کاپاکستان بزنس ایوارڈ تقریب کے انعقاد کا اعلان

لاہور( کامرس رپورٹر)پاک کشمیر یوکے بزنس چیمبر نے آئندہ سال فروری میں پاکستان بزنس ایوارڈ تقریب کے انعقاد کا اعلان کردیا جبکہ ایوارڈ تقریب کے انتظامات کیلئے لائیڈل انٹرنیشنل انٹرپرائزز کے چیئرمین شہباز علی ملک کو پاکستان میں نمائندہ مقرر کر دیا گیا۔ پاک کشمیر یو کے بزنس چیمبر اور لائیڈانٹر نیشنل انٹر پرائزز کے درمیان فروری 2024 میں منعقد ہونے والے پاکستان بزنس ایوارڈز کے انتظامات کیلئے یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن