شیخ رشید چلے سے واپس آ گئے ‘سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں‘ جسٹس عبد العزیز تمام مقدمات کی تفصیلات طلب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کوتتمہ بیانات کے ذریعے 9 مئی کے مقدمات میں شاملِ کرنے کےخلاف دائر رٹ پیٹشن کی سماعت کی شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے موقف پیشِ کیا تتمہ بیانات کی کوئی قانونی حثیت نہیں جسٹس چوہدری عبد العزیز نے ریمارکس میں کہا شیخ رشید چلے سے واپس آ گئے ہیں تو اب کیا مسئلہ ہے سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔ سردار عبد الرازق خان نے کہا شیخ رشید سسرال جانے سے نہیں گھبراتے پر اس دفعہ انہیں سسرال کے بجائے چلے پر لے گئے تھے اس موقع پر درخواست گزار شیخ رشید احمد نے عدالت عالیہ کوبتایا میرے خلاف اتنے مقدمات بنا دئیے گئے ہیں میں باہر نہیں نکل سکتاعدالت نے رٹ پیٹشن کی ابتدائی سماعت کے بعد حکومت پنجاب ، آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سمیت تمام رسپانڈنٹس کو نوٹس جاری کردیئے اور ان سے ایک ہفتے میں شیخ رشید کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔