جے یو آئی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمن صدارت کریں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کی مر کزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس آج پشاور میں سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے سے اراکین کو مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز آج صبح دس بجے مولانا مفتی محمود مرکز میں ہوگا جو اتوار 19نومبر کو بھی جاری رہے گا۔ مولانا فضل الرحمان غزہ کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔