• news

موئن جودڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے ایک صدی بعد قدیم سکے برآمد

لاڑکانہ(نیٹ نیوز) موئن جودڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے بر آمد ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر موئن جودڑو شاکر شاہ نے بتایا موئن جودڑو کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے۔ شاکر شاہ کے مطابق ایک صدی بعد بڑی تعداد میں سکے پہلی بار بر آمد ہوئے ہیں۔ برآمد سکوں کو موئن جودڑو لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن