• news

اقبال ٹاﺅن: گھر میں گھسنے والے 6ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور (نامہ نگار) اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں سی آئی اے پولیس نے مبینہ مقابلے میں 6 ڈاکوﺅں کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس اہلکار اور اہلخانہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاو¿ن کے علاقے کالج بلاک میں رہائش پذیر ڈاکٹر عباد کے گھر میں گزشتہ رو 4 ڈاکو داخل ہو گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی ڈاکو گھر کے باہر پہرے پر موجود رہے۔ اسی دوران گھر کی چھت پر موجود لڑکی نے ڈاکوو¿ں کو دیکھ کر شور مچا دیا۔ جس پر اہل علاقہ نے پولیس ایمر جنسی ریسکیو 15پر کال کر دی۔ پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی تو پہرے پر موجود دونوں ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مارے گئے۔ پولیس افسروں سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور گھر کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یرغمال بنائے گئے تمام اہلخانہ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس دوران 2 ڈاکو پولیس سے مقابلہ کرتے ہوئے گھر کے اندر مارے گئے جبکہ 2 ڈاکو وہاں سے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کی گولیوں کا نشا نہ بن گئے۔ پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مقابلے میں خوش قسمتی سے تمام اہلخانہ اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے فرانزک ماہرین کو بھی طلب کر لیا گیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مارے جانے والے 6 ڈاکوو¿ں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں میں علی رضا ولد منشاءقوم تھیم سکنہ میاں چنوں 15/ایل ضلع خانیوال، عمران ولد اللہ دتہ قوم مہر سکنہ 102/ای بی تھانہ شیخ فاضل تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی، چاند ولد عبد المجید قوم موچی سکنہ ضلع وہاڑی، علی رضا ولد رحمت علی قوم رانا راجپوت سکنہ چک نمبر 102/ای بی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی، وسیم عرف چھیما ولد شریف سکنہ چک 102/ای بی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی اور وسیم ولد نامعلوم سکنہ وہاڑی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے والے ڈاکو ڈکیتی وراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے سی آئی اے سے آپریشنز ونگ ٹیموں کو شاباش ددی۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور گزشتہ رات اقبال ٹاو¿ن پولیس مقابلہ کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز علی رضا بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے فیملی کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے رہائشی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی نے پولیس مقابلہ کرنے والی اقبال ٹاﺅن آپریشن ڈویژن کی ٹیم سے ملاقات کی اور کہا کہ تمام پولیس افسران کے لیے انعام اور میڈل کی سفارش کریں گے۔ چھ ڈاکوو¿ں نے گھر کے اندر گھس کر فیملی کو یرغمال بنایا تھا۔ پولیس نے ون فائیو پر فوری ریسپانس کیا اور ڈاکوﺅں کو مقابلے کے بعد ہلاک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن