الیکشن سے قبل صنعتی پالیسی لانے کا منصوبہ، 19رکنی مشارتی کونسل تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے 19 رکنی صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کو انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے صنعتی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبے سے 12 ارکان جبکہ 6 سرکاری اراکین بھی شامل ہوں گے۔ کونسل میں نجی شعبے سے محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، رضا منشا، عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبد الصمد داو¿د، احسن بشیر اور سمیر چنائے شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز بشمول چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور جوائنٹ سیکرٹری صعنت و پیداوار بھی ارکان شامل ہوں گے۔ جوائنٹ سیکرٹری صعنت وپیداوار بھی شامل ہیں، جو کونسل کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ نگراں حکومت کا عام انتخابات سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کا منصوبہ ہے، صنعتی پالیسی کے لیے تمام شعبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ پائیدار ملکی معاشی ترقی کے لیے جاندار صنعتی پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ مقصد صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانا ہے، انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں ملک کے نامور صنعتکاروں کو شامل کیا گیا ہے، کونسل کی رپورٹ کی روشنی میں پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔