• news

برطانیہ غزہ کی صورتحال پر مصالحتی کردار ادا کرے: زرداری، ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف زرداری سے کراچی میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے شاہ چارلس کے یوم پیدائش کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔ آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیر خارجہ بننے پر نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ دونوں شخصیات کے مابین پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اہم ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن