• news

کون کرکٹ کا عالمی چیمپئن؟ فیصلہ آج :بھارت ‘آسٹریلیا مد مقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ کا فائنل آج احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائےگا۔میچ دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔بھارت اب تک ناقابل شکست ہے۔ فائنل میچ کےلئے بنائی گئی پچ سلو ہو گی۔یہ پچ پاکستان بھارت میچ جیسی ہو گی اور بیٹرز اور باو¿لرز دونوں کےلئے سازگار ہو گی۔ پچ کیوریٹر کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کےلئے 315 تک کا بہترین سکور ہو سکتا ہے۔ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے کےلئے مشکل ہو گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کردیا۔ پہلے اشارہ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کرسکتی ہیں تاہم انکا نام ہٹادیا ہے۔ ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرےگی بعدازاں ٹاس ہوگا۔ پہلی اننگز کے وقفے میں کوک سٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں سٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائےگا۔ نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئیں۔ ورلڈکپ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈنے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے۔ ذکاءاشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992ءٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ بلیزرلیں۔ پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائےگا۔ تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، سٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔1992ءکے ورلڈکپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان ذاتی وجوہات کی بنا پر اہم ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن