190 ملین پا¶نڈ کیس، نیب کی جیل میں عمران سے پھر ڈھائی گھنٹے سے زیادہ تفتیش
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین پی ٹی آئی سے نیب کی ٹیم نے 190پاﺅنڈ سکینڈل کیس میں اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی مذکورہ مقدمات میں تفتیش کے لیے نیب ٹیم نے احتساب عدالت سے 21 نومبر تک کی اجازت لی ہوئی ہے۔ عدالتی حکم پر ضمانت مسترد ہونے پر پی ٹی آئی چیئرمین کو190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے 190 ملین پاونڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا نیب کی جانب سے10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔