پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری ،ہفتہ وار دو تعطیلات ختم‘حاضری کے احکامات جاری
لاہور( این این آئی)پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے سلسلے میں سی ای او پی آئی اے نے ہفتہ وار دونوں تعطیلات کام کے دن قرار دے دئیے ہیں۔ہفتہ اور اتوار کو متعلقہ شعبوں کے چیف، جنرل منیجرزاور ٹیموں کو دفتر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ٹاسک جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ دفتر طلبی کا مقصد مجوزہ نجکاری کے حوالے سے دئیے گئے ٹاسک کی تکمیل ہے۔ٹاسک جی ایم کے مطابق کوارڈی نیشن کی جانب سے احکامات متعلقہ ملازمین کو بذریعہ ای میل دئیے گئے تھے، یہ ای میل جی ایم سی ای او سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔سی ای او آج اتوار کی سہ پہر دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے ایک ریویو اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، ہفتہ اور اتوار کو آن لائن میٹنگز کے لیے آئی ٹی شعبے کو اسلام آباد اور کراچی کے بورڈ رومز میں تمام انتظامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔