پی ٹی آئی‘ پی پی نے سازش کرکے نوازشریف کو سیاست سے باہر رکھا: احسن اقبال
شکر گڑھ (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے پانامہ سازش کے ذریعے نوازشریف کو انتخابی سیاست سے باہر رکھا۔ 2018ءمیں چیئرمین پی ٹی آئی ثاقب نثار کے لاڈلے تھے۔ 2024ءمیں نوازشریف 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہوگا۔ نوازشریف عوام کی ترقی کا لاڈلہ ہے۔ 2018ءمیں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی تھی۔ نوازشریف نے مخالفین کی نیندیںاڑائی ہوئی ہیں۔ ترقی کے ہر منصوبے میں (ن) لیگ کی مہر لگی ہے۔ پیپلزپارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو کراچی جیسا بنا دے گی اور پی ٹی آئی نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو پشاو جیسا بنا دے گی‘ لیکن (ن) لیگ کہہ سکتی ہے کہ وہ پورے پاکستان کو لاہور جیسا بنا دے گی۔