امریکہ کا حماس کے حمایتی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کااعلان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے پاس امریکہ میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اختیار ہے اور حماس جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لیے امریکی حکومت پر ریپبلکن دبا تھا جس کی حمایت کرتے ہیں۔کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے وائس چیئرمین ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو لکھے گئے خط میں محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ حماس ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے اور محکمہ خارجہ کے پاس ویزا منسوخ کرنے کا اختیار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ کے پاس امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کے تحت ویزا منسوخ کرنے کا وسیع اختیار بھی ہے۔ ہم اپنے اختیار کا استعمال اس وقت کرتے ہیں جب ایسی معلومات یا شواہد موجود ہوں جو یہ بتاتے ہیں کہ ویزا ہولڈر امریکہ کے ویزے کے لیے نا اہل ہو سکتا ہے۔روبیو نے مزید کہا محکمہ خارجہ کا دعوی ہے کہ اس کے پاس حماس کے حامیوں کے ویزے منسوخ کرنے اور انہیں ملک بدر کرنے کا اختیار ہے اور اب انہیں ایسا کرنا چاہیے۔مزید برآں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمے کے پاس اس حالت میں ویزہ منسوخ کرنے کا وسیع اختیار ہے جب اسے اشارہ ملے کہ درخواست دہندہ امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔