• news

ایلون مسک کا تعصب ، فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ پر اکاﺅنٹ معطلی کی دھمکی

سان فرانسکو(آئی این پی ) دنیا کے امیرترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاونٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربیان میں ایلون مسک نے کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ دریا سے سمندر تک یا نوآبادیات کا خاتمہ لکھے گا اس کا اکاونٹ معطل کردیا جائے گا۔ ایلون مسک نے دعوی کیا کہ ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکانٹ کو معطل کردیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن