سعودی عرب نے غزہ کے لیے ایمبولینسز سے بھرے2 طیارے مصر بھجوا دئیے
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کو انسانی بنیادوں پر مدد دینے کے لیے مزید دو طیاروں پر ایمبولنسز بھجوا دی گئیں۔ یہ ایمبولنسز سے بھرے طیارے مصر میں لینڈ کر چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگلا مرحلہ ان ایمبولنسز کو غزہ میں ہونے والے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا ہوگا۔