• news

جلاﺅ گھیراﺅ: شیخ رشید‘ بھتیجے راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں،سرکاری املاک و پولیس اہلکاروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ کے مختلف مقدمات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی ہے گزشتہ روزشیخ رشید اورشیخ راشد شفیق اپنے وکلا سردار عبدالرازق اور سردار شہباز خان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے ۔ 9مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی، تھانہ آرایبازار اور تھانہ سول لائن پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 7اے ٹی اے کے علاوہ مختلف دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔ چچا بھتیجا ان مقدمات میں عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7 یوم کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی میں انہیں 23 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے تاہم مقدمات کی تفصیل کے حوالے سے ہائی کورٹ میں دائر رٹ میں پتہ چل جائے گا ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن