دباﺅ قبول نہیں‘ غیرقانونی افراد کو جنوری تک واپس بھجوا دیںگے: جان اچکزئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ جنوری 2024ءتک تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کا ہدف رکھا گیا ہے جسے پورا کریں گے۔ کچھ پارٹیاں اس قومی مہم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا دباﺅ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو واپس جانا ہو گا۔ اب تک ایک لاکھ کارڈز بلاک ہو چکے ہیں۔