• news

شاہ رخ کی مہمان نوازی دیکھ کر انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم گرویدہ، سٹار کو اپنے گھرمدعو کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈکپ کا سیمی فائنل دیکھنے آنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی شاہ رخ خان کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے انھیں اپنے گھر مدعو کرلیا۔ کنگ خان کی مہمان نوازی کا انداز کچھ ایسا تھا کہ بیکھم نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔سابق برطانوی فٹبالر کے حوالے سے شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد بیکھم نے بھی انھیں عظیم آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے اور گوری کے ساتھ ڈنر بہت انجوائے کیا۔ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ان کے گھر میں خوش آمدید کہا گیا۔ ان کے خوبصورت بچوں اور قریبی دوستوں کےساتھ کھانے کا لطف اٹھایا۔ میرا پہلا بھارتی دورہ یادگار رہا، میرے دوستوں کا شکریہ۔ میں اپنے گھر میں آپ اور آپ کی فیملی کا ہر وقت خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن