• news

پرویز الہٰی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کے سیشن جج اور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہےاپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کے مقدمے سے ڈسچارج کیا مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا،سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا،جسمانی ریمانڈ دینا بنیادی حقوق کے منافی ہے،جسمانی ریمانڈ کے سبب جسمانی ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن