مسافر کی جیب میں کاغذ کی موجودگی کی وجہ سے ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ
روم(این این آئی)چند روز قبل اطالوی اور فرانسیسی میڈیا کی جانب سے ایک عجیب و غریب واقعہ رپورٹ کیا گیا تھ جس نےسوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ یہ واقعہ روم ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ تھی جو ایک مصری مسافر کے قبضے سے ملنے والے ایک کاغذ کی وجہ سے کی گئی جس پر دو الفاظ لکھے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساڑھے پانچ بجے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے آنے والی اور مصر کے دارالحکومت قاہرہ جانے والی ایک پرواز کو روم کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔طیارے کے عملے کو ایک مصری مسافر پر شبہ ہوا جو بدمزاج اور عجیب و غریب حرکات کر رہا تھا۔ اس نے دوائی مانگی اور دوائی کی شیٹ پر دو لفظوں کا جملہ لکھا جس سے اس کے خودکشی کے ارادے کے بارے میں شبہ پیدا ہوا۔مسافر کی مشکوک حرکات کی وجہ سے طیارے کے عملے نے جہاز کو قریبی ایئر پورٹ اتارنے کا فیصلہ کیا۔