• news

اہلخانہ کو یرغمال بناکر ڈاکووں کی لوٹ مار، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو¿ں اور چوروں نے متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکووں نے ہربنس پورہ کے علاقے میں میاں فرہاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13لاکھ طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان، مصطفی ٹاو¿ن میں 3 لاکھ 35 ہزار موبائل فون، شاہدرہ میں 2 لاکھ، 90 موبائل فون، کوٹ لکھپت میں 2 لاکھ، موبائل فون، ساندہ میں ڈیڑھ لاکھ موبائل فون، راوی روڈ میں ایک لاکھ موبائل فون، سمن آباد میں سے 44 ہزار موبائل فون لوٹ لیا جبکہ چوروں نے نصیر آباد، غالب مارکیٹ، کاہنہ اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 4گاڑیاں جبکہ مصطفیٰ ٹاو¿ن، ہنجروال، جوہر ٹاو¿ن، کاہنہ، ڈیفنس اور فیصل ٹاو¿ن کے علاقوں میں سے 6موٹر سائیکلیں لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن