• news

سرائے عالمگیر میں پولیس مقابلہ‘ 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

گجرات (نامہ نگار) پولیس مقابلے کے دوران2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر پولیس کے موٹرسائیکل سکواڈ پر گشت کرنے والے اہلکاروں پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوﺅں نے اچانک سامنا ہوجانے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو سجاول ساکن کالاکمالہ مقابلہ میں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوا اور فرارہو گیا جس کی نعش پبی کے علاقہ سے ملی جس کی شناخت سلطان اقبال ساکن موہری شریف کے نام سے ہوئی۔ دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے جن کے خلاف ڈنگہ ککرالی‘ سرائے عالمگیرسمیت مختلف تھانوں میں ڈکیتی‘ راہزنی سمیت متعدد وارداتوں کے مقدمات درج تھے۔

ای پیپر-دی نیشن