• news

13 سالہ امریکی لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

کیلفورنیا (نیٹ نیوز) 13 سالہ امریکی لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایوری ایمرسن فشر نامی امریکی کم عمر لڑکی نے اپنی حیرت انگیز مہارت سے سب کو حیران کر دیا۔ یہ کارنامہ کم عمر لڑکی نے کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایک مقامی مچھلی گھر کے اکیوریم میں سر انجام دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایوری ایمرسن کی ویڈیو بھی اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایوری کو اسکوبا سوٹ پہنے پانی کے اندر اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن