• news

جڑانوالہ: تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری اسد عباس ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

 جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری اسد عباس بلوچ نے ساتھیوں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے امیدوار پی پی 100 رائے وقاص اسلم کھرل کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے انفارمیشن سیکرٹری اسد عباس بلوچ نے اپنے ساتھیوں انصر بلوچ،اظہر بلوچ، و دیگر کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 100 رائے وقاص اسلم کھرل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا اور اپنے وعدوں سے منحرف ہو گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے دور میں ورکرز کو سڑکوں پر رکھا گیا اسد عباس بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی ہے، آج وہ اپنی پہلی جماعت میں پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ شمولیت اختیار کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن