• news

نوشہرہ ورکاں‘ ڈاکووں نے سرکاری گاڑی پر گشت کرتی پولیس کو لوٹ لیا ‘ اسلحہ بھی لے گئے

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ڈاکووں نے شہریوں کی محافظ پولیس کو بھی نہ بخشا،سرکاری گاڑی پر گشت کرتی باوردی پولیس ٹیم کو ڈاکوو¿ں نے لوٹ لیا،بتایا گیا ہے تھانہ کوٹ لدھا میں تعینات سب انسپکٹر شوکت سندھو ٹیم کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر گشت ڈیوٹی پر تھا۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ موضع تھابل دوچھہ کے قریب اسلحہ سے لیس تین ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے ۔پولیس کی گاڑی موقع پر پہنچی تو ڈاکوو¿ں نے باوردی جوانوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور پولیس سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے ملازمین سے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع سے محکمہ میں تھرتھلی مچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن