• news

چینی صدرنے اگلے"سنہری 30 سالوں" میں ایپیک تعاون کے لیے تجاویز پیش کردیں

سان فرانسسکو (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رکن ممالک سے آئندہ کے "سنہری 30 سالوں" کے آغاز کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے جدت، کھلے پن، ماحول دوست اور جامع ترقی پر قائم رہنے کامطالبہ کیا ہے۔ صدر شی نے ان خیالات کا اظہارسان فرانسسکو میں منعقدہ ایپیک اقتصادی راہنماں کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اقتصادی رہنماں کے باقاعدہ اجلاس کے طریقہ کار کے قیام کے بعد سے ایپیک ہمیشہ کھلے پن اور ترقی میں عالمی سطح پر کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے ایپیک اراکین سے جدت پر مبنی ترقی کے لیے پرعزم رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کے رجحانات کی پیروی کرنا، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا اورایک کھلی، منصفانہ، مساوی اور شفاف سائنسی وتکنیکی ترقی کے لیے غیر امتیازی ماحول کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ چینی صدرنے ترقی میں کھلے معاشی پن کے لیے پرعزم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایپیک کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ آزادانہ اور کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، ڈبلیو ٹی او(ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حمایت اور اسے مضبوط کریں اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو کھلا اور مستحکم رکھیں اور یہ کہ ایپیک کے ممبران کواقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنے، مسلح کرنے، یا سلامتی کے مضمرات مسلط کرنے کی کوششوں سے انکار کرنا چاہیے۔ چینی صدر نے کہا کہ ماحول دوست ترقی کے لیے پرعزم رہنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی کی طرف منتقلی کو تیز کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور آلودگی کو کم کرنا ماحول دوست منتقلی کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے متوازی طور پر کام کررہے ہوں۔ صدر شی نے یکساں مفاد پر مبنی جامع ترقی کے لیے پرعزم رہنے پر بھی زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن