• news

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف پروجیکٹس لائیں گے، ترکی

کراچی (این این آئی)ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف پروجیکٹس لائیں گے۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پاک ترک تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ترک سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کر کے بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔ ڈاکٹر مہمت پکاچی نے کہا کہ جب بھی قدرتی آفات آئی ہیں تو ہم نے ایک دوسرے کی مدد کرنے کا بیڑا ا±ٹھایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن