• news

سٹی ٹریفک پولیس کی کارروائی، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیونگ پر 2 ہزار سے زائد مقدمات، سینکڑوں گاڑیاں بند

لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیونگ پر 1860جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 210 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ 5 روز میں 1860 مقدمات درج کئے گئے۔ سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ بغیر لائسنس پہلے ہی روز 210 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹر سائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمہ درج ہو گا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سینٹر 24/7 ہیں۔ اتوار کو بھی شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن