• news

الیکشن میں لاڈلے کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیکر 2018 والاماحول بنایا جا رہا ہے:میا ں منیر ہانس

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ الیکشن میں لاڈلے کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیکر ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے 2018میں بنایا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ووٹ کی طاقت سے جیتے گی اور آئندہ انتخابات میں ان لوگوں کو سرپرائز دے گی۔ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ جتنی مرضی سازشیں تیار کر لیں لیکن عوام اب ان چکروں میں نہیں آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن