یاسین بھٹی ایڈووکیٹ عوامی لائرز فورم فیصل آباد کے صدر مقرر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف قانون دان یاسین بھٹی ایڈووکیٹ کو عوامی لائرز فورم فیصل آباد ڈویژن کا صدر مقرر کردیا گیا۔ جنرل سیکرٹری عوامی لائرز موومنٹ پنجاب سردارغضنفر حسین ایڈووکیٹ نے نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ تقرری کے بعد یاسین بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھی وکلاءکے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔یاسین بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی لائرز فورم میں شمولیت میرے لیے اعزاز ہے۔ آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے کام کرنےوالے اس قافلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔