• news

نیشنل بنک ایمپلائیز یونین کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عاملہ ، جنرل باڈی اجلاس

لاہور(نیوز رپورٹر) نیشنل بینک ایمپلائیز یونین پنجاب اسلام آباد کے زیر اہتمام یونین کی مرکزی مجلس عاملہ اور جنرل باڈی اجلاس بمقام بختیار لیبر ہال لاہور زیر صدارت ذیشان حیدر نیازی صدر یونین منعقد ہوا۔ اجلاس سے یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل اکبر علی خاں، چیئرمین یونین محمد فیاض، پاکستان ورکرز فیڈریشن کی صدر روبینہ جمیل ، اسامہ طارق، بلوچستان سے محمد زمان خان، کے پی کے سے ضیاءالدین اختر، امان گل، کراچی سے سید جہانگیر، گلفر از احمدخان، راولپنڈی سے ظہیر عابد حسین رضوی اور دیگر نے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل یونین نے بینک ملازمین کو در پیش مسائل آمدہ پے پیکیج2024ءاور بینکاری صنعت کے ملازمین کے حقوق کے خلاف عائد پابندی بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی دفعہ 27-B کے خاتمہ سمیت سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ سے درج ذیل معاملات کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔ Nature of Dutyکی بنیاد پر IRA-2012 کے تحت"Workmen" کے زمرے میں آنے والے آفیسر گریڈIII,II,Iکو بھی کلیریکل، نان کلیریکل پے پیکیج کا جزو بنایاجائے اور ان کی سالانہ اپریزل کو پے پیکیج قرار دینے سے گریز کیاجائے جو متذکرہ وسیع ورک فورس یعنی آفیسرز کا سراسر استحصال اور ناانصافی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن