• news

شہیدکانسٹیبل محمد آصف کی برسی پر لاہور پولیس گاردکی سلامی

لاہور(نامہ نگار)سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر شہیدکانسٹیبل محمد آصف کی برسی کے موقع پر لاہور پولیس کی گاردنے شہید کی قبر پر حاضری دی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی قبر کو سلامی دی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کر نےوالے شہدائے پولیس کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکی فیملیز سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے، ان کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہداءکے خاندانوں کی ویلفیئرکیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن کیلئے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن