ملک شہباز علی کھوکھر کی باﺅ منیر و دیگر سے ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو
لاہور(کامرس رپورٹر) ملک شہباز علی کھوکھر امیدوار ایم پی اے 163کی گجومتہ میں باﺅ منیر، رانا قمر، چوہدری نصیر شاہ پوریا، ایڈووکیٹ فرخ روہیل افضل سے ان کے دفتر میں خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں آئندہ انتخابات اور ملکی صورتحال بارے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا کہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ صورتحال سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ تاریخ گواہ ہے جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ روز گار میں اضافہ ہوا۔ شہریوں کو سہولیات ملیں۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔