ایل سی سی آئی کانیپرا کے مفاد میں نیٹ میٹرنگ کو آسان بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیری اتھارٹی (نیپرا) کے سٹیک ہولڈرز کے وسیع تر مفاد میں نیٹ میٹرنگ کے عمل کو آسان بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے یہ معاملہ اٹھایا اور متعلقہ اتھارٹیز کو تحفظات سے آگاہ کیا کہ نیٹ میٹرنگ کیلئے صارفین کی درخواستوں پر کارروائی نہیں ہورہی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اہل صارفین کی نیٹ میٹرنگ کی تمام درخواستوں پر بغیر کسی امتیاز کے ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔