سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم جوڈیشل کونسل کے روبرو جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت پیر کو ہوگی۔جسٹس مظاہر نقوی کے نام پر لاہور میں دو جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا، گلبرگ تھری لاہور میں پلاٹ نمبر 144 بلاک ایف ون کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا، لاہور کینٹ میں پلاٹ نمبر 100 سینٹ جانز پارک کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا۔دونوں جائیدادوں کی بابت متعلقہ سرکاری محکموں کو ریکارڈ طلبی کے نوٹسز موصول ہوگئے، پیر کو دوپہر 3 بجے سینئر افسروں کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔