نواز شریف آج مری جائیںگے‘ کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے مریم نواز اور سینئر لیگی رہنما ساتھ ہونگے
سندر (نامہ نگار) قائد ن لیگ میاں نواز شریف آج جاتی امراءسے مری کے لیے روانہ ہونگے۔ جہاں وہ اپنی لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے مشاورتی ملاقات بھی کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 نومبر کو مری سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے گے۔ میاں نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاو¿ں کیخلاف اپیلیوں میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ اکیس نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ میاں نواز شریف کے ہمراہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سمیت سینئر لیگی رہنما بھی اسلام آباد پیشی پر جائیں گے۔