سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی ) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر سماعت (کل)22 نومبر بروز منگل کو ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت، اخراج مقدمہ اور فرد جرم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، بینچ میں جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہوں گی۔