پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے رضامند
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ فعال رابطے بڑھانے پر اتقاق ہو گیا۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم و ریسورسز محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی پیشرفت میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر دونوں ممالک کے درمیان 2024ءتک فعال رابطے بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے اور دونوں ممالک اتفاق رائے پیدا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے مہنگی ایل این جی درآمد کر رہا ہے۔