• news

انتخابات: اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اتحاد کا فیصلہ کریں گے: شجاعت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔ اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔ ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہو گا، شروع دن سے اس بات کے حامی ہیں کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی سیاست کا محور عوام ہیں۔ اس لئے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ اسے پیش نظر رکھا ہے۔ چودھری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ملاقات کی۔ انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، انتخابی مہم کی سرگرمیوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن