اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے:راغب حسین نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔ صیہونی فوج کی طرف سے فلسطین میں ہسپتالوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں۔ اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں تحفظ نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام پر بمباری ہزاروں شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کر رہی ہے۔