• news

دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پی ایف سی کا وفد ازبکستان کا دورہ کرےگا:کاشف اشفاق

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پی ایف سی کا وفد آئندہ ماہ ازبکستان کا دورہ کرے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات و تعاون کا فروغ اور سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وفد ازبکستان میں اہم سٹیک ہولڈرز، سرکاری حکام اور کاروباری رہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن