• news

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کاٹی اینڈ ٹی کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا ٹی اینڈ ٹی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور رائیونڈ کا دورہ، صدر سوسائٹی رانا اکمل، جنرل سیکرٹری سید فرمود احمد، سعد رفیق و دیگر نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سوسائٹی کی خوبصورت، گرین ماحول اور سکیورٹی بہتر ہونے پر رانا اکمل، سید فرمود احمد و دیگر انتظامیہ کمیٹی کی تعریف کی اور کہا کہ سوسائٹی کا ماحول بہت خوبصورت ہے۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی رانا اکمل نے سوسائٹی ہذا کی پانی کی کمی کے حوالے سے بتایا کہ سوسائٹی کو ایک نئے ٹیوب ویل اور نئی ٹینکی کی ضرورت ہے جس پر گورنر پنجاب نے وعدہ کیا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کو بھرپور سفارش کروں گا اور جلد اس مسئلے کا حل کر لیں گے، رانا اکمل، سید فرمود احمد ، سعد رفیق نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن