• news

گرانفروشی عروج پر،پھل، سبزیوں مہنگی، خریداروں دکانداروں میں جھگڑے

لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو صرف دکھاوے کیلئے آویزاں رکھا جبکہ سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے، زائد نرخوں کی وجہ سے خریداروں اور دکانداروںمیں توں تکرار بھی ہوتی رہی ۔ سرکاری نرخنامے میں عام استعمال کے آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے۔ایک کلوآلو شوگر فری درجہ اول85کی بجائے100،آلو شوگر فری درجہ دوم70کی بجائے80، آلو شوگر فری درجہ سوم60کی بجائے70،پیاز درجہ اول 110 کی بجائے130سے140،پیاز درجہ دوم100کی بجائے120،پیاز درجہ سوم85کی بجائے90،ٹماٹر درجہ اول148کی بجائے 170 سے180، ٹماٹر درجہ دوم130کی بجائے150، ٹماٹر درجہ سوم120کی بجائے130 ،لہسن دیسی420کی بجائے 500 سے 520، لہسن چائنہ605کی بجائے670سے680،ادرک تھائی لینڈ435کی بجائے450سے460، ادرک انڈونیشیائ320کی بجائے 400،ادرک چائنہ605کی بجائے750سے800، سیب سفید درجہ دوم90کی بجائے120، سیب سفید درجہ سوم60کی بجائے80،کیلا درجہ اول درجن115کی بجائے200روپے درجن فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن